ملک میں متبادل توانائی کے ذرائع کو فروغ دینے ، موسمیاتی تبدیلیوں کے مضراثرات پر قابو پانے ضرورت ہے ، کرہ ارض کو موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے کئی خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے،وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک میں متبادل توانائی کے ذرائع کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مضراثرات پر قابو پانے کے لیے کام کرنے کا یہی وقت ہے کیونکہ اس وقت کرہ ارض کو موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے کئی خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ …

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک میں متبادل توانائی کے ذرائع کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مضراثرات پر قابو پانے کے لیے کام کرنے کا یہی وقت ہے کیونکہ اس وقت کرہ ارض کو موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے کئی خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کی رات پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد کے سامنے ارتھ آور کی منعقدہ تقریب میں بطورپر مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس تقریب کا اہتمام ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان اور وزارت موسمیاتی تبدیلی نے باہمی اشتراک سے کیا تھا۔وزیر مشاہد اللہ خان نے موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کی ضرورت اور اہمیت پر زوردیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے سمندروں کی سطح بلند ہونے، برفانی تودوں(گلیشیئرزپگھلنے)، شدید سیلابوں اور بڑے پیمانے پر بارشوں جیسے خطرات کا سامنا ہے جن پر صرف اسی صورت میںقابو پایا جاسکتا ہے جب صنعتی ممالک گرین ہاﺅس گیسز کے اخراج میں کمی لائیں اور ماحولیات کی پائیداری کے لیے عملی اقدامات کریں۔

مزید خبریں