پاکستانی اور چینی قیادت نے تعلقات کو مضبوط سیاسی اور اقتصادی تعاون کی بنیادوں پر باہمی مفاد اور خوشحالی میں تبدیل کر دیا، سفیر مسعود خالد

اسلام آباد ۔25 مارچ (اے پی پی) چینی دارالحکومت بیجنگ میںپاکستانی سفارتخانے میں 78ویںیوم پاکستان اور پاک چین سفارتی تعلقات کی 67ویں سالگرہ کو شایان شان طریقہ سے منانے کےلئے ایک گرینڈ استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اتوار کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق استقبالیہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی،غیر ملکی سفارتکاروں،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور چینی حکام نے بھر پور شرکت کی،چین کے وزیر زراعت و دیہی امور تقریب …

اسلام آباد ۔25 مارچ (اے پی پی) چینی دارالحکومت بیجنگ میںپاکستانی سفارتخانے میں 78ویںیوم پاکستان اور پاک چین سفارتی تعلقات کی 67ویں سالگرہ کو شایان شان طریقہ سے منانے کےلئے ایک گرینڈ استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اتوار کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق استقبالیہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی،غیر ملکی سفارتکاروں،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور چینی حکام نے بھر پور شرکت کی،چین کے وزیر زراعت و دیہی امور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔بیجنگ میں پاکستانی سفیر مسعود خالد نے معزز مہمانوں کا پر تپاک خیر مقدم کیا اور کہا کہ یوم پاکستان ہر سال 23مارچ کو بانیان پاکستان کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے کیونکہ اس روز1940 میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی اور تحریک آزادی پاکستان کی جدوجہد کا آغاز ہوا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں ممالک کی قیادت نے ذاتی طور پر موجودہ آزمودہ دوستی پر مبنی تعلقات کو مضبوط سیاسی اور اقتصادی تعاون کی بنیادوں پر باہمی مفاد اور خوشحالی میں تبدیل کر دیا ہے۔

مزید خبریں