اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چا¶ لی جن نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جس سے خطہ کے 3 ارب لوگوں کو فائدہ ہوگا اور پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، سی پیک کے تحت توانائی، انفراسٹرکچر، گوادر پورٹ، گوادر ماسٹر پلان سمیت مختلف منصوبوں پر پورے ملک …
پاکستان میں چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چا¶ لی جن کی اے پی پی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں چین کے ڈپٹی چیف آف مشن چا¶ لی جن نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جس سے خطہ کے 3 ارب لوگوں کو فائدہ ہوگا اور پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، سی پیک کے تحت توانائی، انفراسٹرکچر، گوادر پورٹ، گوادر ماسٹر پلان سمیت مختلف منصوبوں پر پورے ملک میں زوروشور سے کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چا¶ لی جن نے کہا کہ پاکستان اور چین دونوں اقتصادی راہداری منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان کو اپنا سچا دوست سمجھتے ہیں، سی پیک سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی، سی پیک کی کامیابی میں میڈیا اور ثقافتی شعبوں میں رابطوں اور تعاون کا اہم کردار ہوگا۔








