اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ گذشتہ ساڑھے چار سال کے دوران صحت کے شعبے میں بے مثال اصلاحات اور اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکوں کے لئے عالمی اتحاد سے حفاظتی ٹیکوں اور ویکسین کے پروگرام کو بہتر بنانے کے لئے جامع اصلاحات کا آغاز کرنے پر پاکستان …
قومی صحت پروگرام کے تحت ملک بھرمیں سہولتیں فراہم کی گئیں، سائرہ افضل تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ گذشتہ ساڑھے چار سال کے دوران صحت کے شعبے میں بے مثال اصلاحات اور اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکوں کے لئے عالمی اتحاد سے حفاظتی ٹیکوں اور ویکسین کے پروگرام کو بہتر بنانے کے لئے جامع اصلاحات کا آغاز کرنے پر پاکستان کو ایک ماڈل کے طور پر پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی فنڈ اور گاوی سے پاکستان کے لئے تعاون عالمی اقتصادی فورم کی بدولت حاصل ہوا ہے۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کے تحت پاکستان بھر کے 31 لاکھ خاندانوں کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور اب ملک خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والی پوری آبادی کو یہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے عمل پیرا ہے۔








