عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

سنگا پور۔ 27 مارچ (اے پی پی) ایشیائی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سعودی عرب اور یمن میں کشیدگی میں شدت آنا ہے۔ سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ(امریکی خام تیل) کے وقفے کے بعد سودے 8 سینٹ بڑھ کر 65.63 ڈالر فی بیرل رہے جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے اپریل میں سپلائی …

سنگا پور۔ 27 مارچ (اے پی پی) ایشیائی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سعودی عرب اور یمن میں کشیدگی میں شدت آنا ہے۔ سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ(امریکی خام تیل) کے وقفے کے بعد سودے 8 سینٹ بڑھ کر 65.63 ڈالر فی بیرل رہے جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے اپریل میں سپلائی کے سودے5 سینٹ اضافے کے ساتھ 70.17 ڈالر فی بیرل طے پائے۔