اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے روس کے شہر کیمرووا میں شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی میں پچاس سے زیادہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع پر غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستانکی حکومت اور عوام نے رشین فیڈریشن کے شہر کیمرووا میں شاپنگ مال میں المناک آتشزدگی …
پاکستان کا روس کے شہر کیمرووا کے شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع پراظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) پاکستان نے روس کے شہر کیمرووا میں شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی میں پچاس سے زیادہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع پر غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستانکی حکومت اور عوام نے رشین فیڈریشن کے شہر کیمرووا میں شاپنگ مال میں المناک آتشزدگی کے نتیجے میں پچاس سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع پر گہرے دکھ و رنج اور جاں بحق افراد کے لواحقین کیساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت روسی عوام اور حکومت کے اس دکھ میں شریک ہیں۔








