پاکستان دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کےلئے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، صدر مملکت ممنون حسین قزاخستان، لبنان ، زیمبیا، ایکوٹوریا جینیو اور منگولیا کے نا مزد سفیروں نے سفارتی اسناد پیش کیں اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) قزاخستان، لبنان ، زیمبیا، ایکوٹوریا جینیو اور منگولیا کے نا مزد سفیروں نے صدر مملکت ممنون حسین کو ایوان …
پاکستان دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کےلئے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، صدر مملکت ممنون حسین

مزید خبریں
پاکستان دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کےلئے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، صدر مملکت ممنون حسین
قزاخستان، لبنان ، زیمبیا، ایکوٹوریا جینیو اور منگولیا کے نا مزد سفیروں نے سفارتی اسناد پیش کیں
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) قزاخستان، لبنان ، زیمبیا، ایکوٹوریا جینیو اور منگولیا کے نا مزد سفیروں نے صدر مملکت ممنون حسین کو ایوان صدر میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔ بعدازاں ان سفیروں نے صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کےلئے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے باہمی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور ملک سرمایہ کاری اور کاروبار کے عظیم مواقع پیش کرتا ہے۔ انہوں نے غیر ملکی سفارتکاروں کو تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں پیش کئے جانے والے سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کےلئے کردار ادا کرنے کےلئے زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی اور انتہاءپسندی کو ختم کرنے کےلئے پرعزم ہے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رہے گی۔








