اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران چاول کی برآمدات میں 22.14 فیصد اضافہ ہو گیا۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری 2017-18ءکے دوران چاول کی برآمدات ایک ارب 26 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران ایک ارب 30 …
رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران چاول کی برآمدات میں 22.14 فیصد اضافہ ہو گیا، ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران چاول کی برآمدات میں 22.14 فیصد اضافہ ہو گیا۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری 2017-18ءکے دوران چاول کی برآمدات ایک ارب 26 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران ایک ارب 30 لاکھ ڈالر تھیں۔ مذکورہ عرصہ کے دوران 26 لاکھ 70 ہزار میٹرک ٹن چاول برآمد کئے گئے جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 23 لاکھ 34 ہزار میٹرک ٹن تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر چاول کی برآمدات میں 24.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے برآمدات میں اضافہ کیلئے مو¿ثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس کے باعث گذشتہ چند ماہ سے برآمدات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستانی مصنوعات کی کھپت کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش اور دوست ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ مذکورہ بالا عرصہ کے دوران خوراک کی مجموعی برآمدات 2 ارب 84 کروڑ ڈالر رہی جو گذشتہ سال کے دوران 2 ارب 33 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھیں۔








