وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوہاٹ میں مول پاکستان کے تولنج گیس پراسیسنگ پلانٹ کا افتتاح کر دیا پلانٹ سے دو کروڑ کیوبک فٹ یومیہ گیس پیدا ہوگی، تولنج منصوبے سے قومی خزانے میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سالانہ اضافہ ہوگا اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منگل کو کوہاٹ میں مول پاکستان کے تولنج گیس پراسیسنگ پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوہاٹ میں مول پاکستان کے تولنج گیس پراسیسنگ پلانٹ کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوہاٹ میں مول پاکستان کے تولنج گیس پراسیسنگ پلانٹ کا افتتاح کر دیا
پلانٹ سے دو کروڑ کیوبک فٹ یومیہ گیس پیدا ہوگی، تولنج منصوبے سے قومی خزانے میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سالانہ اضافہ ہوگا
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منگل کو کوہاٹ میں مول پاکستان کے تولنج گیس پراسیسنگ پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا بھی موجود تھے۔ تولنج منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی عمدہ مثال ہے۔ اس نئے پلانٹ سے ملک کے شمالی حصوں بشمول کے پی کے کو گیس کی سپلائی میں اضافہ ہوگا۔ مول پاکستان نے منصوبے کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا۔ تولنج پلانٹ سے دو کروڑ کیوبک فٹ یومیہ گیس پیدا ہوگی۔ تولنج منصوبے سے قومی خزانے میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سالانہ اضافہ ہوگا۔ منصوبہ توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔








