پاک بحریہ نے 25ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ، پاکستان آرمی نے ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی)پاک بحریہ نے 25ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کرلیا جبکہ پاکستان آرمی نے ایونٹ میں دوسرپوزیشن حاصل کی۔ پاکستان نیوی کی شوٹنگ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20گولڈ، 14چاندی اور 11کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی اور تقسیم انعاما ت کی تقریب منگل کو پاکستان نیوی شوٹنگ رینج کارساز میں منعقد ہوئی۔ کمانڈر …

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی)پاک بحریہ نے 25ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کرلیا جبکہ پاکستان آرمی نے ایونٹ میں دوسرپوزیشن حاصل کی۔ پاکستان نیوی کی شوٹنگ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20گولڈ، 14چاندی اور 11کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی اور تقسیم انعاما ت کی تقریب منگل کو پاکستان نیوی شوٹنگ رینج کارساز میں منعقد ہوئی۔ کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اطہر مختار تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ پاکستان نیوی کے غفران عادل رائفل ایونٹ میں سر فہرست رہے اور چیمپئن شپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ مہمانِ خصوصی نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ ایک کھیل کے طو ر پر مسلح افواج کے علاوہ قومی سطح پر بھی نمایاں حیثیت حاصل کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے مقابلوں میں مسلح افواج کے کھلاڑیوں کے علاوہ ہمارے نوجوان ملک کا نام روشن کرنے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ ریئر ایڈمرل اطہر امختار نے کہا کہ ہمارے نو جوان ایک بترین شوٹر بننے کی اعلی ٰ صلاحیت اور استعداد رکھتے ہیں اور اسی طرح کے مقابلے نوجوان شوٹرز کو نہ صرف اپنی اہلیت کے اظہار کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لیے متحرک بھی کرتے ہیں۔

مزید خبریں