یوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں یو اے ای کے مسلح فوجی دستے کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان قائم برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے پاکستانی قونصل جنرل سید جاوید حسن کایوم پاکستان کے حوالے سے استقبالیہ سے خطاب دبئی ۔ 27 مارچ (اے پی پی) پا کستان کے قونصل جنرل سید جاوید حسن نے کہا ہے کہ 23مارچ 1940کو بانی پاکستان محمد علی جناح کی قیادت میں جنوبی …
پاکستانی قونصل جنرل سید جاوید حسن کایوم پاکستان کے حوالے سے استقبالیہ سے خطاب

مزید خبریں
یوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں یو اے ای کے مسلح فوجی دستے کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان قائم برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے
پاکستانی قونصل جنرل سید جاوید حسن کایوم پاکستان کے حوالے سے استقبالیہ سے خطاب
دبئی ۔ 27 مارچ (اے پی پی) پا کستان کے قونصل جنرل سید جاوید حسن نے کہا ہے کہ 23مارچ 1940کو بانی پاکستان محمد علی جناح کی قیادت میں جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ اور آزاد ریاست کے قیام کےلئے عزم کا اظہار کیا جس میں وہ امن اور بھائی چارے کی فضا میں رہ سکیں۔پاکستان کے قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں ہونے والی فوجی پریڈ میں متحدہ امارات کے مسلح فوجی دستے کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان قائم برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ کی طرف سےیوم پاکستانکے حوالے سے منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔استقبالیہ میں م±ختلف ممالک کے قونصل جنرلز ،متحدہ عرب امارات حکومت کے سر کاری حکام، صحافیوں اور پاکستانی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ متحدہ عرب امارات کے اقتصادی امور کے وزیر سلطان بن سعید المنصوری اس موقع پر مہمان ِ خصوصی تھے۔قونصل جنرل نے شیخ زید بن سلطان النہان کو خراجِ تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ انھوں نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی دوستی کی بنیاد رکھی اور پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا۔ صدر شیخ خلیفہ بن زید النہان ؛نائب صدر ،وزیر اعظم اور د±بئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ امارات کی مسلح افواج کے نا ئب سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہان پاکستان کے ساتھ دوستانہ پالیساں جاری رکھیں۔








