اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی پاسداری میں ہفتے میں تین سے چار مرتبہ اپنی فیملی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونے والے محمد نواز شریف کو اپنی بیمار بیوی اور مریم نواز کو بیمار ماں سے ملنے کے لئے استثثنی نہیں ملتا، اسی عدالت کے ساتھ کمرہ عدالت میں لاڈلے …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی پاسداری میں ہفتے میں تین سے چار مرتبہ اپنی فیملی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونے والے محمد نواز شریف کو اپنی بیمار بیوی اور مریم نواز کو بیمار ماں سے ملنے کے لئے استثثنی نہیں ملتا، اسی عدالت کے ساتھ کمرہ عدالت میں لاڈلے کوڈی چوک میں ایس ایس پی پر تشدد ،پارلیمنٹ اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر حملے جیسے دہشت گردی کے مقدمات میں استثنی مل جاتا ہے ، نیب کی عدالت سے ایک اور لاڈلے آصف علی زرداری کے خلاف کرپشن کیس کی فائل غائب ہوجاتی ہے ،عمران خان کو جھوٹ کے دورے پڑتے ہیں ،یہ بہت ہی افسوسناک بات ہے الیکشن کو چند ماہ رہ گئے لیکن عمران خان نے اپنا وطیرہ نہیں بدلا،2018ءمیں عوام انھیں ووٹ کے ذریعے جواب دیں گے، دومرتبہ وزیراعلی اور تین دفعہ وزیراعظم منتخب ہونے والے محمد نواز شریف پر آج تک ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔ وہ منگل کو احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک عدالت کے ساتھ عدالت کے کمرے میں لاڈلے کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے دہشت گردی کے کیس( ایس ایس پی تشدد کیس) میں شہر سے باہر جانے کے لئے حاضری سے استثنی ملتا ہے، اس عدالت کے ساتھ والے کمرہ عدالت میں وہ شخص جو آئین اور قانون کی پاسداری کرکے لئے ہفتے میں تین سے چار مرتبہ اپنی فیملی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہورہا ہے، اس کو اپنی بیمار اہلیہ اور بیٹی کو اپنی بیمار ماں سے ملنے کے لئے استثنی نہیں دیا جاتا اور جس کے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی اس کے خلاف ریفرنسز دائر ہو رہے ہیں۔








