وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا سپریم کورٹ کا دورہ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منگل کو سپریم کورٹ کا دورہ کیا اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کا اہتمام وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اٹارنی جنرل آف پاکستان کے ذریعے موصول ہونے والی درخواست پر کیا گیا۔ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں چیف جسٹس کے چیمبر میں …

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے منگل کو سپریم کورٹ کا دورہ کیا اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کا اہتمام وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اٹارنی جنرل آف پاکستان کے ذریعے موصول ہونے والی درخواست پر کیا گیا۔ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عدالتی نظام کی بہتری میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے چیف جسٹس کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت عوام کو آسان ،سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے عدلیہ کو تمام وسائل فراہم کرے گی،ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مختلف عدالتوں میں ریونیو کے حوالے سے زیر التواءمقدمات میں ایف بی آر کو درپیش مشکلات کا بھی ذکر کیا، جس پر چیف جسٹس نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ اس حوالے سے معاملات کو دیکھتے ہوئے متعلقہ مقدمات کو تیزی سے نمٹایا جائے گا۔

مزید خبریں