پاکستان کا شمار دنیاکی 25 بڑی معیشتوں میں ہو گا، مئی 2017ءسے مئی 2018ءتک قومی گرڈ میں 10ہزار میگاواٹ بجلی مرحلہ وار شامل ہو رہی ہے، پلاننگ کمیشن

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ 5سال کے دوران پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ملک کی ترقی اور معیشت کے استحکام بالخصوص توانائی کی قلت پر قابو پانے کے مسئلہ کو اپنی اولین ترجیحات میں رکھا۔ مئی 2017ءتا مئی 2018ءتک قومی گرڈ میں 10ہزار میگاواٹ بجلی مرحلہ وار شامل ہو رہی ہے۔2025ءتک پاکستان کا شمار دنیاکی 25بڑی معیشتوں میں …

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ 5سال کے دوران پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ملک کی ترقی اور معیشت کے استحکام بالخصوص توانائی کی قلت پر قابو پانے کے مسئلہ کو اپنی اولین ترجیحات میں رکھا۔ مئی 2017ءتا مئی 2018ءتک قومی گرڈ میں 10ہزار میگاواٹ بجلی مرحلہ وار شامل ہو رہی ہے۔2025ءتک پاکستان کا شمار دنیاکی 25بڑی معیشتوں میں ہو گا۔ پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق وزیراعظم کی زیرقیادت حکومت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا اعتماد حاصل کر رہی ہے اور عالمی بینک، اے ڈی بی پی اور آئی ڈی بی پی جیسے ادارے اقتصادی اور سماجی شعبوں میں موجودہ حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔