اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت کراچی پورٹ قاسم پاور پلانٹ سے رواں ماہ 1320 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ سے 660 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے جبکہ دوسرا یونٹ بھی جلد پیداوار شروع کرنے والا ہے۔ سی پیک کے تحت ارلی …
چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت کراچی پورٹ قاسم پاور پلانٹ سے رواں ماہ 1320 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوجائے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت کراچی پورٹ قاسم پاور پلانٹ سے رواں ماہ 1320 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ سے 660 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے جبکہ دوسرا یونٹ بھی جلد پیداوار شروع کرنے والا ہے۔ سی پیک کے تحت ارلی ہارویسٹ توانائی کے منصوبوں میں ساہیوال کول پاور پلانٹ اور پورٹ قاسم پاور پلانٹ اہم منصوبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پاور پلانٹ 36 مہینوں میں مکمل ہوا ہے،اس میں دنیا کی سپر کرٹیکل ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو ماحول دوست بجلی پیدا کرے گا۔








