اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو( نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی عظیم اقبال صدیقی کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے ، ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر اور سی ڈی اے کے دیگر افسران کے خلاف انویسٹی گیشن، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے افسران کے خلاف انویسٹی گیشن اور پیر صبغت اللہ شاہ راشدی …
قومی احتساب بیورو( نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو( نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی عظیم اقبال صدیقی کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے ، ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے بریگیڈیئر (ر) اسد منیر اور سی ڈی اے کے دیگر افسران کے خلاف انویسٹی گیشن، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے افسران کے خلاف انویسٹی گیشن اور پیر صبغت اللہ شاہ راشدی کے خلاف انکوائری، سابق اے آئی جی بلوچستان عبدالقدیر بھٹی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سابق پرنسپل پاکستان انٹرنیشنل سکول جدہ سینیٹر سحر کامران کے خلاف انکوائری متعلقہ قوانین کے تحت منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے عظیم اقبال صدیقی سابق منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایس جی سی ایل، شاہد عزیز صدیقی سابق چئیرمین فنانس کمیٹی ،ملک عثمان حسن جنرل منیجر فنانس اور دیگرکے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔








