اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے بدھ کو وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں خطہ کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے علاوہ آزاد کشمیر کے دیگر آئینی و معاشی معاملات اور جاری ترقیاتی منصوبے زیر غور آئے۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری پرامن …
آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی وفاقی وزیر اُمورکشمیر چوہدری محمد برجیس طاہر سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے بدھ کو وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں خطہ کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے علاوہ آزاد کشمیر کے دیگر آئینی و معاشی معاملات اور جاری ترقیاتی منصوبے زیر غور آئے۔ اس موقع پر دونوں رہنماﺅں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری پرامن تحریک آزادی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ غاصب بھارتی فوج کے سامنے نہتے کشمیریوں کا جذبہ و ہمت قابل قدر ہے اور کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے مقبوضہ کشمیرمیں جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ وفاقی وزیر اُمور کشمیر نے کہاکہ پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام بھارتی اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہوئے بغیر حق خودارادیت کےلئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ آزادکشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کا بڑے حوصلے اور عزم سے مقابلہ کررہے ہیں اور اشتعال انگیزی کی آڑ میں بھارت کے تمام مذموم منصوبوں کو آزادکشمیر کے عوام اپنے عزم وہمت سے ناکام بنا دیں گے۔








