اقوام متحدہ کا یمنی بحران کے حل کے لیے امن روڈ میپ پر غور

دبئی۔ 21 جون(اے پی پی)یمن میں جاری بحران کے حل کے لیے گذشتہ 2 ماہ سے کویت کی میزبانی میں متحارب فریقین میں بات چیت کاعمل جاری ہے مگر فریقین کے غیر لچک دار رویے کے باعث بات چیت ابھی تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکی ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق بات چیت کے نتیجہ خیز نہ ہونے کے باوجود خلیجی ممالک اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل …

دبئی۔ 21 جون(اے پی پی)یمن میں جاری بحران کے حل کے لیے گذشتہ 2 ماہ سے کویت کی میزبانی میں متحارب فریقین میں بات چیت کاعمل جاری ہے مگر فریقین کے غیر لچک دار رویے کے باعث بات چیت ابھی تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکی ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق بات چیت کے نتیجہ خیز نہ ہونے کے باوجود خلیجی ممالک اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد فریقین میں صلح کرانے اور مفاہمتی معاہدہ کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔گذشتہ روز بھی ولد الشیخ احمد نے یمنی حکومت اور باغیوں کے نمائندوں سے الگ الگ بات چیت کی ہے۔

Leave a Reply