اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو آگے لے جانے کے لیے عام انتخابات کا بروقت انعقاد چاہتی ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا بروقت انعقاد ہی ملک میں ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کا واحد طریقہ ہے۔ …
موجودہ حکومت ملک کو آگے لے جانے کے لیے عام انتخابات کا بروقت انعقاد چاہتی ہے،سینیٹر جاوید عباسی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو آگے لے جانے کے لیے عام انتخابات کا بروقت انعقاد چاہتی ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کا بروقت انعقاد ہی ملک میں ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کا واحد طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی سیاسی جماعت ووٹوں کے ذریعے اکثریت حاصل کرتی ہے اس کے مینڈیٹ کا احترام کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کا بروقت انتظام الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کے بارے میں پارلیمان نے آئینی ترمیم منظور کی اور اب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا فرض ہے کہ وہ ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔








