اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے ہرممکنہ اقدام اٹھانے اور تعلیمی شعبہ سے متعلق مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات گورنمنٹ بوائز کالج اور گورنمنٹ ویمن کالج مری کے طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات مختلف …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاگورنمنٹ بوائز کالج اور گورنمنٹ ویمن کالج مری کے طالب علموں سے ملاقات کے دوران اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے ہرممکنہ اقدام اٹھانے اور تعلیمی شعبہ سے متعلق مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات گورنمنٹ بوائز کالج اور گورنمنٹ ویمن کالج مری کے طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات مختلف سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے طالب علموں کو وزیراعظم آفس مدعو کرنے اور ملک کے اعلیٰ ترین دفاتر کے امور کار کے بارے میں آگاہ کرنے کے اقدام کا حصہ تھی۔ وزیراعظم نے کچھ وقت طالب علموں کے ساتھ گذارا اور تعلیم کے فروغ کیلئے حکومتی کاوشوں، اٹھارویں ترمیم کے بعد تعلیمی شعبہ میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے کردار سمیت مختلف موضوعات پر ان کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ طالب علموں نے اپنے کالج اور تدریس سے متعلق مختلف مسائل کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے طالب علموں کو تاکید کی کہ وہ جدید ترین مہارتوں سے آگاہی اور تعلیم کے حصول کیلئے پوری لگن کے ساتھ محنت کریں تاکہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔








