اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہاکہ ہمارے دشمنوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیئے کہ پا ک فضائیہ وطن کی فضائی حدود کے دفاع کے لئے اپنی بھر پور قوت کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہے ۔وہ ائیر فورس اکیڈمی اصغرخان میں جمعرات 120ویں کمبیٹ سپورٹ کورس اور 40ویں بی ایل پی سی کورس …
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہاکہ ہمارے دشمنوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیئے کہ پا ک فضائیہ وطن کی فضائی حدود کے دفاع کے لئے اپنی بھر پور قوت کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہے ۔وہ ائیر فورس اکیڈمی اصغرخان میں جمعرات 120ویں کمبیٹ سپورٹ کورس اور 40ویں بی ایل پی سی کورس کی گریجویشن اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے10 کیڈ ٹس کی کمیشنگ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے گریجویشن پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”یقینا ًپی اے ایف اکیڈمی اصغر خان سے حاصل کردہ تربیت اور علم آپ کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں اضافے کا باعث بنے گا۔ افسر ہونے کے ناطے آپ کو اپنے پیشہ ورانہ امور اور ذاتی زندگی میں دوسروں کے لئے بہترین مثال بننا ہوگا“۔انہوں نے مزید کہا ” پاک فضائیہ نے اپنی آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے بہت زیادہ اقدامات کئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے کرم اور ہمارے افراد کے عزم سے ہم نے کامیابی سے کئی اہم سنگِ میل عبور کئے ہیں۔








