اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم کو اقامے پر گھر بھجوانے کے بعد بھی آج تک انکے خلاف شواہد ڈھونڈے جارہے ہیں، قطری گواہ بھی کہتا رہا کہ سوالنامہ بھجوائیں میںجواب دوں گا ، سٹار گواہ اور بڑے انوسٹی گیٹر نے مرضی سے سوالنامہ نہیں بھجوایا ،واجد ضیاءنے کمرہ عدالت میں کہا …
وزیر مملکت اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم کو اقامے پر گھر بھجوانے کے بعد بھی آج تک انکے خلاف شواہد ڈھونڈے جارہے ہیں، قطری گواہ بھی کہتا رہا کہ سوالنامہ بھجوائیں میںجواب دوں گا ، سٹار گواہ اور بڑے انوسٹی گیٹر نے مرضی سے سوالنامہ نہیں بھجوایا ،واجد ضیاءنے کمرہ عدالت میں کہا کہ ہم نے اس لئے سوالنامہ نہیں بھجوایاکہ جے آئی ٹی میں اتفاق رائے نہیں تھا، یہ کیسی جے آئی ٹی ہے جو قانون سے بالاتر ہو کر اپنے اتفاق رائے کے اوپر یہ فیصلے کر رہی تھی،نیب کے وکلاءکے پاس آج تک جواب ہی نہیںکہ کیوں منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا،کوٹ کی جیب میں صندوق کی چابی رکھنے والے واجد ضیاءبھی جواب دینے سے قاصر ہیں،ہمارے قائد محمد نواز شریف کو پہلے ایٹمی پروگرام بنانے اور اب پاک چین اقتصادی راہداری بنانے کی سزا دی جارہی ہے،حکومت کی کاوشوں کی بدولت ملک میں دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی ہے،دہشت گردی کے باعث ملک چھوڑ کر جانے والے واپس آرہے ہیں ،ملالہ یوسفزئی کی وطن واپسی دہشت گردی کو شکست ہے، تمام قوم اور اداروں کی اس میں قربانیاں شامل ہیں۔وہ جمعرات کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہیں تھیں ۔








