اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات میں 10.18فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک سمندری خوراک کی برآمدات سے پاکستان نے 264.188 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا جوگزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 10.18فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں پاکستان کو سمندری خوراک کی برآمدات سے 239.788 ملین روپے …
سمندری خوراک کی برآمدات میں 8 ماہ کے دوران 10.18فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات میں 10.18فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرفروری تک سمندری خوراک کی برآمدات سے پاکستان نے 264.188 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا جوگزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 10.18فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں پاکستان کو سمندری خوراک کی برآمدات سے 239.788 ملین روپے کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مقداری لحاظ سے اس عرِصہ کے دوران سی فوڈ کی برآمدات میں 22 فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔فروری کے مہینے میں سمندری خوراک کی برآمدات سے پاکستان نے 34.55 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل کیا۔








