اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کی کمی کو دور کرنے اور بجلی پیدا کرنے کیلئے ہمیں چاہئے کہ آبی وسائل کیلئے بہتر منصوبہ بندی ترجیحی بنیادوں پر کریں، پلاننگ کمیشن کو یہ یقین ہے کہ پانی کے ذخائر کو محفوظ کرکے زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے، اس کے لئے …
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کی کمی کو دور کرنے اور بجلی پیدا کرنے کیلئے ہمیں چاہئے کہ آبی وسائل کیلئے بہتر منصوبہ بندی ترجیحی بنیادوں پر کریں، پلاننگ کمیشن کو یہ یقین ہے کہ پانی کے ذخائر کو محفوظ کرکے زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے، اس کے لئے پانی کے استعمال میں کفایت شعاری جس میں فصلوں کو پانی دینے کےلئے مناسب طریقہ کار، ایسی فصلیں اگانا جس میں پانی کم سے کم استعمال ہو اور فصلوں کو پانی دینے کے جدید طریقوں کو متعارف کروانے کی اشد ضرورت ہے، ملک کی مستقبل کی ترقی کا دارومدار پاکستان کے آبی ذخائر میں توسیع اور مناسب استعمال پر ہے








