صدر آزادجموں و کشمیر سردار مسعود خان کا کراچی میں ”ورلڈ آرڈر اور پاکستان کے لئے ابھرتے ہوئے مواقع اور چیلنجز“ کے موضوع پر سیمنار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) صدر آزادجموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور خطے کے لئے ایک گیم چینجر منصوبہ ہے، ہمیں اس حوالے سے تمام پروپیگنڈے اور سازشوں سے بچنا ہو گا، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیر بحث لانا ہوگا تاکہ سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں پر عمل درآمد کیا جا سکے۔ ان …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) صدر آزادجموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور خطے کے لئے ایک گیم چینجر منصوبہ ہے، ہمیں اس حوالے سے تمام پروپیگنڈے اور سازشوں سے بچنا ہو گا، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیر بحث لانا ہوگا تاکہ سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں پر عمل درآمد کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی میں ”ورلڈ آرڈر اور پاکستان کے لئے ابھرتے ہوئے مواقع اور چیلنجز“ کے موضوع پر سنٹر فار پیس، سیکورٹی اینڈ ڈوپلیمنٹ سٹڈیز کے زیر انتظام منعقدہ ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہاں جاری بیان کے مطابق سردار مسعود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کی عسکری قوتوں میں اضافہ، اجنبیوں سے نفرت اور قوم پرستی سے عالمی امن خطرے میں اور غیر مستحکم نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پس منظر میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) دنیا میں سیاسی اور اقتصادی استحکام کے لئے ایک سنگ میل کے طور پر سامنے آیا ہے۔