اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ سے 470 میگاواٹ بجلی کی پیداوار 13 اپریل سے قومی گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ وزیراعظم 969 میگاواٹ کی مجموعی پیداوار کے اس منصوبہ کے پہلے یونٹ سے بجلی کی پیداوار کا افتتاح کریں گے۔ منصوبہ کی ہیڈ ریس ٹنل میں پانی کی بھرائی …
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ سے 470 میگاواٹ بجلی کی پیداوار 13 اپریل سے قومی گرڈ میں شامل ہو جائے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ سے 470 میگاواٹ بجلی کی پیداوار 13 اپریل سے قومی گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ وزیراعظم 969 میگاواٹ کی مجموعی پیداوار کے اس منصوبہ کے پہلے یونٹ سے بجلی کی پیداوار کا افتتاح کریں گے۔ منصوبہ کی ہیڈ ریس ٹنل میں پانی کی بھرائی پہلے ہی شروع ہو چکی ہے اور یہ 52 کلومیٹر طویل پانی کے بہا¶ کے نظام کا حصہ ہے جو بلند و بالا پہاڑی علاقوں میں پانی کا رخ منصوبہ کے پاور ہا¶س کی طرف منتقل کرنے کیلئے تعمیر کی گئی ہے۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے یونٹ سے پیداوار شروع ہونے کے بعد ایک ایک ماہ کے وقفے کے بعد دوسرے، تیسرے اور چوتھے یونٹ سے بھی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ اس منصوبہ سے سالانہ 50 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔








