راولپنڈی ۔ 30 مارچ (اے پی پی) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباءو طالبات کے ایک گروپ نے کور ہیڈ کوارٹر بہاولپور میں پاک فوج کے ساتھ دن گذارا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس پروگرام کا مقصد طلباءو طالبات کو پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور اورآپریشنل تیاریوں سے آگاہی دلانا ہے۔طلباءو طالبات نے فوجی ساز و سامان دیکھا۔طلباءوطالبات کے گروپ کو ٹینک پر سواری اور چھوٹے ہتھیاروں سے …
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباءو طالبات کے گروپ نے کور ہیڈ کوارٹر بہاولپور میں پاک فوج کے ساتھ دن گذارا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 30 مارچ (اے پی پی) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباءو طالبات کے ایک گروپ نے کور ہیڈ کوارٹر بہاولپور میں پاک فوج کے ساتھ دن گذارا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس پروگرام کا مقصد طلباءو طالبات کو پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور اورآپریشنل تیاریوں سے آگاہی دلانا ہے۔طلباءو طالبات نے فوجی ساز و سامان دیکھا۔طلباءوطالبات کے گروپ کو ٹینک پر سواری اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا عملی مظاہرہ کیا اور دوستانہ والی بال میچ میں حصہ لیا ۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباءو طالبات نے پاک فوج کی جانب سے یارگار اور شاندار موقع فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔








