اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے طالب علموں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے مختلف تعلیمی شعبہ جات میں آگے بڑھنے کیلئے سخت محنت کریں اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا وقار بلند کریں۔ انہوں نے یہ بات روٹس آئیوی انٹرنیشنل سکول کے طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی روٹس آئیوی انٹرنیشنل سکول کے طالب علموں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے طالب علموں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے مختلف تعلیمی شعبہ جات میں آگے بڑھنے کیلئے سخت محنت کریں اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا وقار بلند کریں۔ انہوں نے یہ بات روٹس آئیوی انٹرنیشنل سکول کے طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعہ کو وزیراعظم آفس کا دورہ کیا۔ یہ ملاقات مختلف سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے طالب علموں کو وزیراعظم آفس مدعو کرنے اور ملک کے اعلیٰ ترین دفاتر کے امور کار کے بارے میں آگاہ کرنے کے اقدام کا حصہ تھی۔ دورہ کرنے والے طالب علم شاندار تدریسی پس منظر کے حامل تھے اور بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ تعلیم کیلئے وظائف بھی حاصل کر چکے ہیں۔ وزیراعظم نے طالب علموں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے کردار ادا کرتے ہیں اور ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی تعلیمی اداروں میں پاکستان کے حقیقت پر مبنی تشخص کو اجاگر کریں۔








