سوئی سدرن اور کے الیکٹرک واجبات کے معاملے کو ملکی قوانین کے مطابق حل کرنے کی کوشش کریں،وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے درمیان واجبات کی ادائیگی کے ایشوز کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں جو کمی واقع ہو رہی ہے اس کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں پر زور دیا ہے کہ اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے تاکہ کراچی کی عوام کو بلاتعطل بجلی کی …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کے الیکٹرک اور سوئی سدرن کے درمیان واجبات کی ادائیگی کے ایشوز کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں جو کمی واقع ہو رہی ہے اس کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں پر زور دیا ہے کہ اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے تاکہ کراچی کی عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سوئی سدرن اور کے الیکٹرک واجبات کے معاملے کو ملکی قوانین کے مطابق حل کرنے کی کوشش کریں۔ خاص طور اس وقت کراچی میں موجودہ گرمی کی شدید لہر آئی ہوئی ہے اس وقت معاملات کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کریں تاکہ کراچی کی عوام کو بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ وفاقی وزیر نے کے الیکٹرک کے حکام کو بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ سوئی سدرن کے واجبات کی جلد ادائیگی ممکن بنائیں اور اس ضمن میں لوگوں کی سہولیات کے پیش نظر تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جائیں۔