وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان کا پشاور کے چڑیا گھر میں برفانی چیتے کی ہلاکت پر اظہار تشویش

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے پشاور کے چڑیا گھر میں برفانی چیتے کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں چڑیا گھروں کو جانوروں کی صحت و حفاظت کے سلسلہ میں بین الاقوامی رہنما اصولوں کی تعمیل کرنی چاہئے۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان گلوبل سنو لیپرڈ اور …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے پشاور کے چڑیا گھر میں برفانی چیتے کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں چڑیا گھروں کو جانوروں کی صحت و حفاظت کے سلسلہ میں بین الاقوامی رہنما اصولوں کی تعمیل کرنی چاہئے۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان گلوبل سنو لیپرڈ اور ایکوسسٹم پروٹےکشن پروگرام (جی ایس ایل ای پی)کے چیئرمین بھی ہیں وہ 2015ءمیں 12ممالک کے نمائندوں کے ووٹوں سے چیئرمین بنے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چڑیا گھروں کو عالمی معیارات اور رہنما اصولوں پر عملدرآمد کرنا چاہئے اور جانوروں کی صحت کےلئے درکار ضروری سہولیات اور حالات فراہم کرنے چاہئیں۔