اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شریف فیملی کی جانب سے جمع کرائے گئے قطری خط ،ٹرسٹ ڈیڈ اور گلف سٹیل کی مشینری منتقلی سے متعلق شواہد کی تصدیق اور متعلقہ فرم سے رابطہ ہی نہیں کیا گیا، جے آئی ٹی نے کیس میں شریف فیملی کی ان تینوں دستاویزات کو بطور شواہد شامل …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شریف فیملی کی جانب سے جمع کرائے گئے قطری خط ،ٹرسٹ ڈیڈ اور گلف سٹیل کی مشینری منتقلی سے متعلق شواہد کی تصدیق اور متعلقہ فرم سے رابطہ ہی نہیں کیا گیا، جے آئی ٹی نے کیس میں شریف فیملی کی ان تینوں دستاویزات کو بطور شواہد شامل ہی نہیں کیا ، یہ ہی تین مرکزی شواہد تھے ان تینوں کو خود ہی سمجھ لیا گیا کہ یہ جعلی ہیں،آج کی تاریخ تک شریف فیملی کے خلاف کوئی شواہد عدالت میں پیش نہیں کیے گئے ،پوری قوم دیکھ اور جان چکی ہے کہ محمد نوازشریف اور انکے خاندان کے خلاف کرپشن کا کیس نہیں یہ ایک سیاسی کیس ہے، میڈیا انکو بھی موقع دے جو آج ڈرتے ہیں ، وہ آج اگر ڈرتے ہیں اور خود بھی ان کا دفاع نہیں کر پا رہے تو انھیں غلط کام اور غلط چیزیں اکٹھی نہیں کرنی چاہیں تھیں،ان کا خیال تھا کہ جو کچھ اکٹھا کر یں گے وہ من و عن مان لیا جائے گا ،واجد ضیاء کے دوران سماعت بیا نات محمد نواز شریف کے موقف کو تقویت دے رہے ہیں۔وہ جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہیں تھیں ۔








