مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جمعہ کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک کے مختلف حصوں میں نیشنل ہائی وے (این ایچ اے) کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان بھی موجود تھے۔ چیئرمین این ایچ اے نے اجلاس میں موجودہ اور مستقبل کے مختلف منصوبوں …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جمعہ کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک کے مختلف حصوں میں نیشنل ہائی وے (این ایچ اے) کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان بھی موجود تھے۔ چیئرمین این ایچ اے نے اجلاس میں موجودہ اور مستقبل کے مختلف منصوبوں کی مالی ضروریات بالخصوص آئندہ مالی سال 2018-19ءکے تناظر میں تفصیلات بتائیں۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی تعمیر اور ذرائع مواصلات کو آپس میں لنک کرنا مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترجیح ہے کیونکہ یہ شعبہ ملک میں اقتصادی ترقی کی سرگرمیوں کیلئے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ این ایچ اے تمام جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے، حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مشکلات کے باوجود زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کرے گی۔