سرگودہا ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جمعہ کو سرگودہا پہنچ گئے۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت محسن شاہ نواز رانجھا، وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم چیمبر آف کامرس کے وفد اور علاقہ کے عمائدین سے ملاقات کریں گے۔ وہ سرگودہا شہر کیلئے گیس پائپ لائن منصوبہ کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم ڈی ایچ …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سرگودہا پہنچ گئے

مزید خبریں
سرگودہا ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جمعہ کو سرگودہا پہنچ گئے۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت محسن شاہ نواز رانجھا، وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم چیمبر آف کامرس کے وفد اور علاقہ کے عمائدین سے ملاقات کریں گے۔ وہ سرگودہا شہر کیلئے گیس پائپ لائن منصوبہ کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم ڈی ایچ کیو میں چوہدری عبدالحمید کارڈیالوجی سنٹر کا بھی افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سرگودہا میں عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے۔








