اسلام آباد ۔31 مارچ (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مخیر حضرات پر زور دیا ہے کہ وہ انسانیت کی خدمت کے لئے الشفاءٹرسٹ کی خدمات کو مدنظر رکھیں کیونکہ اس ہسپتال میں فراہم کی جانے والی خدمات سے لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ وہ ہفتہ کو الشفاءکے 27 ویں سالانہ دن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الشفاءٹرسٹ ہسپتال …
مخیر حضرات الشفاءٹرسٹ کی خدمات کو مدنظر رکھیں، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔31 مارچ (اے پی پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مخیر حضرات پر زور دیا ہے کہ وہ انسانیت کی خدمت کے لئے الشفاءٹرسٹ کی خدمات کو مدنظر رکھیں کیونکہ اس ہسپتال میں فراہم کی جانے والی خدمات سے لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ وہ ہفتہ کو الشفاءکے 27 ویں سالانہ دن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الشفاءٹرسٹ ہسپتال لاکھوں افراد کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کر رہا ہے اور اس میں کام کرنے والے ڈاکٹر اور عملہ نے صحت کا اعلیٰ کا معیار قائم کیا ہے جس کو نہ صرف برقرار رکھنے بلکہ اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ایشیاءپیسفک ریجن میں یہ منفرد ہسپتال ہے جس کا مقصد آنکھوں کا بروقت علاج اور بالخصوص بچوں کو اس بیماری سے بچانا ہے جن میں سے 80 فیصد بیماریاں قابل علاج ہیں اور ان کے علاج سے اندھے پن سے بچا جا سکتا ہے۔








