وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا سی پیک اور پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب

لاہور۔31 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاستدان فریادی ہوتاہے کیونکہ وہ ملک و قوم کی فریاد لے کرجاتا ہے‘پانامہ کیس کے باعث ملک کو 16سے18ارب ڈالر کا نقصان ہوا،آج کا دور اقتصادی جنگوں کا دور ہے جبکہ ملکی معیشت کےلئے سیاسی استحکام کو یقینی بنانا ہو گا ‘قوموں کا دفاعی انحصار میزائل ٹینک سے نہیں مضبوط معیشت سے ہوگا‘دہشت گردی کا جن …

لاہور۔31 مارچ(اے پی پی )وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاستدان فریادی ہوتاہے کیونکہ وہ ملک و قوم کی فریاد لے کرجاتا ہے‘پانامہ کیس کے باعث ملک کو 16سے18ارب ڈالر کا نقصان ہوا،آج کا دور اقتصادی جنگوں کا دور ہے جبکہ ملکی معیشت کےلئے سیاسی استحکام کو یقینی بنانا ہو گا ‘قوموں کا دفاعی انحصار میزائل ٹینک سے نہیں مضبوط معیشت سے ہوگا‘دہشت گردی کا جن تقریبا بوتل میں بند ہو چکا ہے‘چند سیاسی مخالفین ہر کامیابی پر چیچک کے داغ ملنے کی کوشش کرتے ہیں‘آج لاہور میں بینرز لگے دیکھے کے عمران آرہا ہے انشاءاللہ 2018 کے بعد آپ دیکھو گے کے عمران جا رہا ہے‘ اگر مینڈیٹ کو عزت نہ دی گئی تو آنیوالے دس پندرہ سالوں میں افغانستان بھی ہم سے آگے نکل جائے گا۔وہ ہفتہ کے روز پٹاک کے ہیڈ کوآرٹر میں سی پیک اور پیداوار کانفرنس جبکہ ڈی ایچ اے خیابان اقبال میںنادرا ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور میڈےا سے گفتگو کر رہے تھے۔