وفاقی حکومت کاقبائلی علاقے کے نوجوانوں کے لئے چھ ماہ کی فنی تربیت کے پروگرام کا آغاز

اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اے پی پی) وفاقی حکومت نے قبائلی علاقہ جات کے نوجوانوں کے لئے چھ ماہ کی فنی تربیت کے پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق فاٹا کے نوجوانوں کو نقشہ نویسی، کمپیوٹر کورسز اور یو پی ایس کی تنصیب سمیت مختلف شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔ فاٹا کے نوجوانوں کو تربیت کے دوران ماہانہ وظیفہ کے علاوہ مفت قیام …

اسلام آباد ۔ یکم اپریل(اے پی پی) وفاقی حکومت نے قبائلی علاقہ جات کے نوجوانوں کے لئے چھ ماہ کی فنی تربیت کے پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق فاٹا کے نوجوانوں کو نقشہ نویسی، کمپیوٹر کورسز اور یو پی ایس کی تنصیب سمیت مختلف شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔ فاٹا کے نوجوانوں کو تربیت کے دوران ماہانہ وظیفہ کے علاوہ مفت قیام و طعام کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ امیدوار رواں ماہ اپریل کی 16 تاریخ تک متعلقہ ایجنسی کے رابطہ افسر کے دفتر میں اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔