لاہور/شیخوپورہ۔یکم اپریل(اے پی پی ) وفاقی وزیردفاعی پیداوار ، سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سےاسی جماعت ہے، ملکی تاریخ میں جتنے ترقےاتی کام ہمارے دور میں ہو ئے اس کی نظےر کہیں نظر نہیں آتی، ملک وقوم کی خدمت اور کام کرنے والوں کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بناےا جارہا ہے، مسلم لیگ (ن) …
وفاقی وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا ورکرز کنونشن سے خطاب ، گفتگو

مزید خبریں
لاہور/شیخوپورہ۔یکم اپریل(اے پی پی ) وفاقی وزیردفاعی پیداوار ، سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سےاسی جماعت ہے، ملکی تاریخ میں جتنے ترقےاتی کام ہمارے دور میں ہو ئے اس کی نظےر کہیں نظر نہیں آتی، ملک وقوم کی خدمت اور کام کرنے والوں کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بناےا جارہا ہے، مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شرےف خندہ پیشانی سے اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کررہے ہیں اور وہ دن بھی دور نہیں جب وہ اپنے خلاف تمام الزامات سے سرخرو ہو نگے۔ ان کے خلاف کرپشن ےا کو ئی سنگین بے ضابطگی کا الزام نہیں بلکہ ان کے خلاف مقدمات مفروضوں پر قائم کئے گئے ہیں جبکہ اس کے برعکس آئین پاکستان کو توڑنے اور غداری کے سنگین مقدمات میں مطلوب سابق ڈکٹےٹر کو نہ تو کو ئی پوچھتا ہے اور نہ اس کو پاکستان لانے کے لئے احکامات جاری ہوئے، وہ بیماری کی آڑ میں بےرون ملک مزے لو ٹ رہا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ونڈالہ دےال شاہ میں ورکرز کنونشن ، درگا ہی گل قدیم میں سوئی گےس فراہمی ، امامیہ کالونی میں ےوتھ کنونشن ،بھگےاڑ نوالہ میں لنک روڈ اور درگا ہی گل قدیم میں سوئی گےس فراہمی منصوبے کی افتتاحی تقریبات سے خطاب اور مےڈےا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔








