خیبر پختونخوا کے حکمرانوں نے عوام کو جھوٹے وعدوں کے سوا اور کچھ نہیں دیا،مریم نواز

پشاور۔یکم اپریل (اے پی پی)مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے حکمرانوں نے عوام کو جھوٹے وعدوں کے سوا اور کچھ نہیں دیا، سینیٹ میں ووٹ کی پرچی کیساتھ جو کچھ ہووہ آئین کے ساتھ سنگین مذاق ہے، جس ایجنڈے پر عمران خان اور زرداری اکٹھے ہوئے، یہ عوام کا ایجنڈا نہیں ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اتوارکے روزسوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق وزیرِ اعظم محمد …

پشاور۔یکم اپریل (اے پی پی)مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے حکمرانوں نے عوام کو جھوٹے وعدوں کے سوا اور کچھ نہیں دیا، سینیٹ میں ووٹ کی پرچی کیساتھ جو کچھ ہووہ آئین کے ساتھ سنگین مذاق ہے، جس ایجنڈے پر عمران خان اور زرداری اکٹھے ہوئے، یہ عوام کا ایجنڈا نہیں ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اتوارکے روزسوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے حکمرانوں نے عوام کو جھوٹے وعدوں کے سوائے اور کچھ نہیں دیا، جب صوبے میں سیلاب اور ڈینگی آیا تو عمران خان اس وقت ووٹ کیخلاف سازش میں مہرہ بن کر استعمال ہو رہے تھے، تحریک انصاف والے سوات میں سڑکیں بنانے کے بجائے اسلام آباد کی سڑکیں بلاک کر رہے تھے۔