صدر مملکت ممنون حسین سے خواجہ سلمان کی قیادت میں پاک مسلم الائنس کے وفد کی ملاقات

کراچی ۔ یکم اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی بنگالیوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائیں گے اور نادرا کو ہدایت کی جائے گی کہ پاکستانی شہریوں کے شناختی کارڈ کے اجرا میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ یہ بات صدر مملکت نے پاک مسلم الائنس کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد نے تحریک پاکستان …

کراچی ۔ یکم اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی بنگالیوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کئے جائیں گے اور نادرا کو ہدایت کی جائے گی کہ پاکستانی شہریوں کے شناختی کارڈ کے اجرا میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ یہ بات صدر مملکت نے پاک مسلم الائنس کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفد نے تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما خواجہ خیر الدین مرحوم کے صاحبزادے خواجہ سلمان کی قیادت میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔