وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا ایچ ای سی میں خطاب

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات و داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سٹیفن ہاکنگ نسل کے دور کے بڑے سائنسدان تھے، جو شخص اپنے مقاصد کا شعور رکھتا ہے وہ بڑی رکاوٹ کو شکست دے سکتا ہے، اگر دنیا میں کامیاب ہونا ہے تو مسائل کو اپنے راستے کی رکاوٹ نہیں بننے دینا، جو قوم دوسروں کی …

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات و داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سٹیفن ہاکنگ نسل کے دور کے بڑے سائنسدان تھے، جو شخص اپنے مقاصد کا شعور رکھتا ہے وہ بڑی رکاوٹ کو شکست دے سکتا ہے، اگر دنیا میں کامیاب ہونا ہے تو مسائل کو اپنے راستے کی رکاوٹ نہیں بننے دینا، جو قوم دوسروں کی سائنس کی محتاج ہے وہ قوم ترقی نہیں کر سکتی، دنیا میں پاکستان کیوں پستی کی طرف جا رہا ہے، ہم نے تحقیق مشاہدے اور علم کے ساتھ تعلق توڑ لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائنسدان پروفیسر سٹیفن ہاکنگ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایچ ای سی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ایچ ای سی کا شکر گزار ہوں کہ میری درخواست پر سکالر سائنٹس سٹیفن ہاکنگ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔