صدر مملکت ممنون حسین کا نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اگر تمام ادارے آئین کی متعین کردہ حدود میں کام کریں تو مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔ عوام اور انتظامیہ کے درمیان فاصلے دور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ادارے اپنے اختلافات کا اظہار متعلقہ فورم پر کریں اس طرح بہت سے مسائل از خود حل ہو جائیں گے۔ صدر مملکت نے ان …

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اگر تمام ادارے آئین کی متعین کردہ حدود میں کام کریں تو مسائل پیدا نہیں ہوں گے۔ عوام اور انتظامیہ کے درمیان فاصلے دور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ادارے اپنے اختلافات کا اظہار متعلقہ فورم پر کریں اس طرح بہت سے مسائل از خود حل ہو جائیں گے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پیر کو 108 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا سے ایوان صدر میں خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی عظمت علی رانجھا اور دیگراعلی حکام نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ جب قومیں مشکل حالات سے دوچار ہوتی ہیں تو وہ پہلے سے بڑھ کر متحرک اور حساس ہوجاتی ہیں اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے معمول سے کہیں بڑھ کر فعالیت کا مظاہرہ کرتی ہیں۔