وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ صرف پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ہی ٹی وی چینلز کو بند کرنے کا حق رکھتا ہے،کیبل آپریٹرز پر کسی بھی شخص کا غیر قانونی دباﺅ ریاست کے لیے قابل قبول نہیں ہو گا۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر …

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ صرف پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) ہی ٹی وی چینلز کو بند کرنے کا حق رکھتا ہے،کیبل آپریٹرز پر کسی بھی شخص کا غیر قانونی دباﺅ ریاست کے لیے قابل قبول نہیں ہو گا۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کسی بھی چینل کے خلاف کوئی تحفظات ہیں تو اسے پیمرا میں اس کے خلاف شکایت درج کرانی چاہیئے،کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کا سامنا کر رہا ہے، اداروں کے درمیان محاز آرائی ملک کے حق میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام کے لیے کردار ادا کرنے اور اسے بدامنی اور تشدد سے بچانے کے لیے سیاستدان زیادہ ذمہ دار ہیں جنہیں مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے۔