عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور بربریت کا نوٹس لے،صدر آزادکشمیر مسعود خان

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان نے زور دیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی افواج کے مظالم اور بربریت کا نوٹس لے اور اس کے خلاف آواز اٹھائے۔ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے …

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان نے زور دیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی افواج کے مظالم اور بربریت کا نوٹس لے اور اس کے خلاف آواز اٹھائے۔ گزشتہ روز پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے مذموم مقاصد میں کامیابی حاصل نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی اہلکار نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کو بلاوجہ قتل کر کے انہیں دہشت گرد قرار دے رہے ہیں۔ مسعود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی ہمیشہ اخلاقی حمایت کی ہے اور یہ حمایت جاری رکھے گا۔