اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی سے کمانڈر ترکش نیول فورسز وائس ایڈمرل عدنان اوزبل نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ،یہ دورہ اُن باہمی دوروں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جن کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات کا فروغ ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی سے کمانڈر ترکش نیول فورسز وائس ایڈمرل عدنان اوزبل کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی سے کمانڈر ترکش نیول فورسز وائس ایڈمرل عدنان اوزبل نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ،یہ دورہ اُن باہمی دوروں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جن کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات کا فروغ ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے کمانڈرترکش نیول فورسز کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مہمان کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعد مہمان کا نیول ہیڈ کوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔ بعد ازاں، کمانڈر ترکش نیول فورسز، وائس ایڈمرل عدنان اوزبل نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُموراوردو طرفہ بحری اشتراک پرتبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں بشمول تربیت، باہمی دوروں اور دو طرفہ بحری مشقوں کے انعقاد پر بھی گفتگو کی گئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کردار بالخصوص میری ٹائم دہشت گردی و بحری قزاقی کے خاتمے کے لئے مشترکہ عالمی ٹاسک فورسز میں پاک بحریہ کی شرکت پر روشنی ڈالی۔








