اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) امریکہ کی جنوب و وسط ایشیاءکی قائم مقام معاون وزیر خارجہ سفیر ایلس جی ویلس نے پیر کو یہاں وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی ، اقتصادی تعاون کے خصوصی حوالہ سے پاک۔امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں خطہ کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ اس طرح …
امریکہ کی قائم مقام معاون وزیر خارجہ کی وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) امریکہ کی جنوب و وسط ایشیاءکی قائم مقام معاون وزیر خارجہ سفیر ایلس جی ویلس نے پیر کو یہاں وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی ، اقتصادی تعاون کے خصوصی حوالہ سے پاک۔امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں خطہ کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ اس طرح کے دوروں سے اہم معاملات پر ایک دوسرے کا نکتہ نظر سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے امریکہ کی قائم مقام معاون وزیر خارجہ کو پاکستان میں معیشت کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ پچھلے چار سال کے دوران پیدا ہونے والی ترقی کی رفتار رواں سال اور آئندہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ سفیر ویلس نے مشیر خزانہ کو پاکستان میں کام کرنے والے امریکی کاروباری افراد کے ساتھ اپنے رابطوں کے حوالہ سے آگاہ کیا اور کہا کہ وہ پاکستان کی معیشت میں بڑے پیمانے پر مواقع دیکھ رہے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل اور وزارت خزانہ کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔








