اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، نیب کو اپنا کام قانون کے مطابق کرنا ہے اور یہ کام نیب کرتا رہے گا۔ پیر کو نیب کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق احتساب کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہو چکا ہے، اب تو اصل کہانی شروع ہوئی ہے جو حقائق پر مبنی …
نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، نیب قانون کے مطابق اپنا کام کرتا رہے گا، ترجمان نیب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، نیب کو اپنا کام قانون کے مطابق کرنا ہے اور یہ کام نیب کرتا رہے گا۔ پیر کو نیب کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق احتساب کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہو چکا ہے، اب تو اصل کہانی شروع ہوئی ہے جو حقائق پر مبنی ہے، اس میں شامل ہر کردار کو بلاتفریق بے نقاب کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، نیب کو اپنا کام قانون کے مطابق کرنا ہے اور یہ کام نیب کرتا رہے گا۔ انتخابات میں دھاندلی کے مبینہ بے بنیاد الزامات نیب کی ساکھ کو متاثر کرنے کی مذموم کوشش ہے جو کہ نیب کے راستے میں کسی طرح بھی رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ نیب نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی اور عوام کی توجہ حاصل کرنے کےلئے کسی متبادل طریقہ کار کا انتخاب کیا جائے۔








