اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے جمعہ 6 اپریل کو یوم یکجہتی کشمیر منانے، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لئے اہم ممالک میں وفود بھجوانے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کو انسانی حقوق کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں گجرات کے مسلمانوں کے قتل و عام جیسی تاریخ دہرائی …
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے جمعہ 6 اپریل کو یوم یکجہتی کشمیر منانے، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لئے اہم ممالک میں وفود بھجوانے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کو انسانی حقوق کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں گجرات کے مسلمانوں کے قتل و عام جیسی تاریخ دہرائی جا رہی ہے، گزشتہ دو روز میں کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی، بھارتی حکمرانوں نے اپنے اقدامات سے ثابت کیا ہے کہ وہ خود دہشت گرد ہیں، بھارت پاکستان سے تعلقات میں بہتری کے لئے سنجیدہ نہیں، تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر پر متحد ہیں، دنیا کے تمام فورمز کو مسئلہ کشمیر پر فعال کرنے کی کوشش کریں گے، برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 1500 آپریشنز میں 534 کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے، پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو مسلح افواج اس کا بھرپور جواب دیں گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد خواجہ آصف نے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک نکاتی ایجنڈے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا، اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کررہا ہے، معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔








