وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی کتاب "دیو سائی کے رنگ ” کی تقریب رونمائی اور پینٹگز نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پرامن اور خوبصورت پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے سکرین ٹوررزم کا کلیدی کردار ہے ، اپنی تاریخی ثقافت ،قومی ورثے اور زبان کو فروغ دیکر تاثر کی جنگ میںہم نے کامیابی حاصل کرنی ہے، بحیثیت قوم ہم دہشت گردی کے خلاف کامیاب …

اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پرامن اور خوبصورت پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے سکرین ٹوررزم کا کلیدی کردار ہے ، اپنی تاریخی ثقافت ،قومی ورثے اور زبان کو فروغ دیکر تاثر کی جنگ میںہم نے کامیابی حاصل کرنی ہے، بحیثیت قوم ہم دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑ رہے ہیں،شمالی علاقہ جات میں جنگلات کے تحفظ اور ساحلی علاقوں میںحیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لئے مقامی آبادی کی خدمات قابل تحسین ہیں، ماحولیات کے تحفظ ،حیاتیاتی تنوع ،سیاحت کے فروغ ،بدلتے ہوئے منظر نامے کو نئی نسل تک بہتر اور تیز رفتاری سے پہنچانے میں میڈیا کا بہت اہم کردار ہے ،میڈیا نے زندگی کے ہر شعبے میں ایک نمایاں کردار ادا کیا ہے،نوجوان نسل کو ملکی سیاحت کے حوالے سے آگاہی دینا ضروری ہے، پاکستان کا قدرتی حسن قابل دید ہے،عارف امین اور غلام رسول نے شمالی علاقوں کو کتاب میں خوبصورتی سے نمایاں کیا ہے،کسی بھی موضوع پر کتاب کی تیاری ایک مشکل ترین مرحلہ ہوتا ہے ،مصنف کو کئی مشکل مراحل سے گذرنا پڑتا ہے۔وہ پیر کی شام مقامی ہوٹل میں کتاب "دیو سائی کے رنگے ” کی تقریب رونمائی اور پینٹگز نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہیں تھیں۔