اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے نہتے شہریوںپر بربریت کے خلاف پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اور حکومتیں سراپا احتجاج بن گئی، درجنوں کشمیریوں کی شہادت پر پاکستان نے عالمی سطح پر مو¿ثر آواز اٹھائی ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے …
بھارتی افواج کی بربریت کے خلاف پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام سراپا احتجاج

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے نہتے شہریوںپر بربریت کے خلاف پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اور حکومتیں سراپا احتجاج بن گئی، درجنوں کشمیریوں کی شہادت پر پاکستان نے عالمی سطح پر مو¿ثر آواز اٹھائی ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریںگے۔ اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی ان بھارتی مظالم کی بھر پور مذمت کی ہے ۔ دفتر خارجہ اور وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی جانب سے بھی شوپیاں کے واقع پر بھر پور مذمتی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلہ کے حل کے لئے اپنا کردار اداکریں۔








