مسلم لیگ (ن) نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

ایبٹ آباد۔ 3 اپریل (اے پی پی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، سی پیک منصوبہ اور ہزارہ موٹر وے کی تکمیل سے ہزارہ میں ترقی کا انقلاب برپا ہو گا۔ وہ پرائمری سکول لنگڑیاں میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ …

ایبٹ آباد۔ 3 اپریل (اے پی پی)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، سی پیک منصوبہ اور ہزارہ موٹر وے کی تکمیل سے ہزارہ میں ترقی کا انقلاب برپا ہو گا۔ وہ پرائمری سکول لنگڑیاں میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل لنگڑیال کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام کسی پر احسان نہیں بلکہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے آئندہ بھی جدوجہد جاری رہے گی۔